بدھ,  15 مئی 2024ء
بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر، وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ بنالیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلیں، پیٹرول4 روپے 50 پیسے ڈیزل ڈھائی روپےمٹی کا تیل 2.92 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرےگا۔نئی قیمتیں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اناؤنس کی جائیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 مارچ تک ہو گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News