منگل,  21 مئی 2024ء
پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈکوپشاور زلمی سے 8 رنزسےشکست ہو گئی

پی ایس ایل(روشن پاکستان نیوز)پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرھویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، 202 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، زلمی کے کپتان بابر اعظم 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بابر اعظم کی 63 گیندوں کی اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News