بدھ,  27 نومبر 2024ء
الجزائر میں دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح،دیکھیں تفصیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)الجزائر کے صدر عبدالماجد تبون نے دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا باضابطہ افتتاح کیا۔

یہ مسجد 70 ایکڑ پر محیط ہے جس میں 120,000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اسے اکتوبر 2020 میں پہلی بار نماز کے لیے کھولا گیا تھا لیکن اس وقت صدر عبدالمجید تبون کورونا کے باعث افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

اس مسجد میں دنیا کا سب سے اونچا مینار بھی ہے جس کی اونچائی 267 میٹر ہے، مینار لفٹوں اور دیکھنے کے لیے پلیٹ فارم سے لیس ہے جہاں سے دارالحکومت اور خلیج الجزائر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

مسجد کے اندرونی حصے کو لکڑی، سنگ مرمر اور دیگر قیمتی سامان سے اندلس کے انداز میں سجایا گیا ہے، اس میگا پراجیکٹ پر 800 ملین ڈالر سے زائد لاگت آئی اور اس کی تعمیر میں 7 سال لگے۔

مزید خبریں