اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور پنجاب کی نومنتخب پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھال لیا۔
پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز وزیراعلیٰ آفس پہنچیں، وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پہلے اجلاس کی صدارت بھی کی۔