اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عمر کےاس حصے میں کئی نوجوانوں نے شادی کی پیشکش کی ہے۔
اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان نظر آئیں جس کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کا کبھی کسی ایسے جنونی پرستار سے سامنا ہوا ہے جو بالکل پاگل ہو؟ آپ سے آپ پاگل پن کی حد تک متاثر ہوئے یا آپ کو پیغامات وغیرہ سے ہراساں کر رہے ہیں؟
جس کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ شائد شائقین سمجھتے ہوں کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مداحوں کی جانب سے پیغامات آتے رہتے ہیں۔
صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں ایک 22 سالہ لڑکے نے مجھے میسج کیا کہ اگر آپ مجھے اس عمر میں بھی گرین سگنل دیں تو میں آپ کے لیے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ نے ہاں کہا تو میں فوراً آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں گا، جس پر میں نے اس سے کہا، “کیا تم میری 9 سالہ پوتی سے شادی میں میرا ہاتھ مانگنے جا رہے ہو؟”
صبا فیصل نے کہا کہ میں یہ پیغام اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، میری شادی کو 40 سال ہوچکے ہیں لیکن ماشاء اللہ میرے شوہر آج بھی لمبے پیغامات کے ذریعے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے زیادہ لاہور میں ہوں۔ ان کے پیغامات کے جواب میں میں انہیں فون پر کہتی ہوں کہ فیصل آپ کا شکریہ، ہم بہت دور ہیں، اس لیے یہ محبت قائم ہے، جس سے انہیں شکایت ہے کہ میں انہیں کبھی رومانوی انداز میں جواب نہیں دیتی۔