پیر,  16  ستمبر 2024ء
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نومنتخب سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔

اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کچھ دیر بعد سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا جس پر سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ جو بھی ہو گا آئین کے مطابق ہو گا تاہم اس کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا۔ شور جاری رہا، اور پھر سنی اتحاد کونسل کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔

مریم نواز وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار ہیں جب کہ رانا آفتاب کو سنی یونین کونسل نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی آنے سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جاتی امرا میں اپنے نانا، نانی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی اور پھر اسمبلی کے لیے روانہ ہو گئیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News