اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو بری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے تینوں سابق رہنماؤں کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بری کر دیا ہے۔
علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز اپنے وکلا کے ہمراہ آج عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر اسد عمر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف لوہی بیر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔