اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بلوچستان کےشمالی/ جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار،لسبیلہ،سبی، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیرآباد،سبی،موسیٰ خیل ، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران ، پنجگور، گوادر، تربت، کیچ ،لسبیلہ،واشک، آواران،خاران ، چاغی اورمکران میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
پنجاب
صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ ،بھکر،راولپنڈی،اٹک،چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ جامشورو،کراچی، دادو، نوشہر و فیروز، شہید بینظیر آباد، سکھر، خیرپوراور لاڑکانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش /بونداباندی کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں ، وزیرستان اور ڈیرہ اسمیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان۔
کشمیر
کشمیر میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔