پیر,  16  ستمبر 2024ء
وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پنجاب کےاور سندھ کے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے شروع ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز جب کہ سنی اتحاد کونسل نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار رانا آفتاب احمد خان کو میدان میں اتارا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر گورنر ہاؤس میں ہوگی۔مریم نواز کو ایوان میں 225 صوبائی ارکان کی حمایت حاصل ہے اور رانا آفتاب احمد خان کو 103 کے قریب صوبائی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

جبکہ دوسری جانب سندھ اسمبلی بھی آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔

قوی امکان ہے کہ پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، ان کی حریف ایم کیو ایم نے علی خورشیدی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے 9 ارکان نے قائد ایوان کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مراد علی شاہ 2016 سے 2018 اور 2018 سے 2023 تک دو بار سندھ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، منتخب ہونے پر وہ تیسری بار وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

دوسری جانب علی سوری 2018 سے 2023 تک ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News