هفته,  23 نومبر 2024ء
درختوں کی غیرقانونی کٹائی کیس میں ملزمان کو درخت لگانےکا حکم

دادو(روشن پاکستان نیوز)دادو میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ دادو نے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے کیس میں 3 ملزمان کو سزا سنا دی۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو سزا کے طور پر 18 ماہ تک 50/50 پودے لگانے کا حکم دیا ہے۔

ملزمان نے 2 ماہ قبل کیٹی للیہ سے غیر قانونی طور پر درخت کاٹے تھے۔

مزید خبریں