اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ مرحلہ وار بنائی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 ایم ایل ایز کو صوبائی کابینہ میں وزارتیں دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزراء صوبائی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل تمام وزراء کی کارکردگی کا آڈٹ کیا جائے گا، ن لیگ میں شامل ہونے والے کچھ آزاد ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔