اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیر افضل مروت کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیان سے تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، پارٹی نے شیر افضل کو 2 روز میں معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق الیکشن کرائے جائیں گے۔