جمعه,  01 نومبر 2024ء
عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑکروزیراعظم کا حلف اٹھائیں گےفیصل جاوید کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جلد رہا کردئیے جائیں گے، جب کہ عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑیں گے اور وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 180 سیٹیں بانی پی ٹی آئی نے جیتی ہیں، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے وہ حکومت بنائے۔ وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ الیکشن فارم 45 اور فارم 47 کے درمیان تھا، ٹوٹل کرتے ہوئے غلط نمبر لکھے گئے، ہمارے ہر امیدوار کے پاس فارم 45 ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز بوگس ہیں، جلد سامنے آجائیں گے، ہمارے لوگ عدالتوں میں پیش ہوں، عدل اور انصاف ہونا چاہیے، مراد سعید سے کوئی تعلق نہیں، اللہ انہیں سلامت رکھے۔

مزید خبریں