هفته,  23 نومبر 2024ء
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات مکمل نہ ہوسکے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی گورنر شپ اور وزارتوں سے متعلق حتمی مذاکرات آئندہ دو سے تین روز میں اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی 3 رکنی کمیٹی لاہور میں مذاکرات کے بعد کراچی پہنچ گئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی کمیٹی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔

مزید خبریں