هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈاکوؤں کی اندھی گولی سے 2 سالہ بچی چل بسی

کراچی (روشن پاکستان نیوز) کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 سالہ حورین جاں بحق ہوگئی۔ ڈکیتی کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی تو گولی گھر کے اندر بچی کو لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج بن گیا، عوام گھروں میں بھی محفوظ نہیں۔ کورنگی فور میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

حورین کے چچا نے بتایا کہ جب ان کا بڑا بھائی دفتر سے گھر آیا اور گیٹ پر اپنی نئی موٹرسائیکل روکی تو تین نقاب پوش ڈاکو وہاں پہنچ گئے۔ موٹر سائیکل چھینتے ہوئے ڈاکوؤں نے گیٹ پر دو گولیاں چلائیں۔ پھوپھی زخمی ہو گئیں تاہم لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی اور ڈاکو بھائی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں کی تلاش شروع کردی، رواں سال شہر میں لوٹ مار کے دوران پچیس سے زائد شہری قتل ہوچکے ہیں جب کہ پولیس بیشتر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہونے والی 2 سالہ حورین کے کی نماز جنازہ ورنگی انتظار شہید مسجد میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں