پیر,  16  ستمبر 2024ء
معروف گلوکارہ افشاں زیبی کے اعزاز میں شاندارعشائیہ ،صحافیوں، اوردیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت

لندن(صبیح ذونیر)پاکستان کی معروف فوک سنگر آفشاں زیبی کے اعزاز میں برمنگھم کی میک آپ آرٹسٹ شازیہ حسین نے اپنی رہاشگاہ پر ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں صحافیوں ،افشاں زیبی کی ٹیم اور شوبز اوردیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کر کے افشاں زیبی کی یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افشاں نے گیت بھی سنائے اور اوورسیز کی طرف سے شاندار استقبال کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ معروف فوک گلوکارہ آج کل برطانیہ کے دورےپر ہیں جہاں وہ مختلف شوز اور پروگرامز میں شرکت کریں گی ۔

معروف برطانوی پروموٹر طلعت یوسف کےذریعے پاکستانی فنکار گلوکاروں کو بلانے کا مقصد پاکستانی ثقافت کو اجاگر رکھنا ہے ۔
انھوں نے روشن پاکستان نیوز ٹیم سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستانی ثقافت کے رنگ پوری دنیا میں اجاگر کر سکوں ۔فوک گلوکار کو بلانے کا مقصد کہ جو شائقین فوک میوزک سننا چاہتے ہیں ان کے لیے ایسے ہی گلوکار بلائے جائیں
انھوں نے مزید کہاکوکٹیل پروڈکشن برطانیہ کے زیر اہتمام ایونٹس اور پروگرامز کی عوامی حلقوں میں پذیرائی ہے شائقین میوزک طلعت یوسف کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ان کا کہنا ہے مصروف ترین زندگی سے میں کچھ پل میوزک سن لیا جائے تو کافی حد تک مزاج گرامی بہتر ہونے لگتا ہے

نوٹ :
تمام پاکستانی سپر آرٹسٹس کا مکمل کامیڈی اورفیملی ڈرامہ دیکھنے کیلئے 18 اپریل سے یوکے یورپ آئرلینڈ میں ٹکٹ اور شو کی بکنگ کے لیے کال کریں
07496 289936

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News