اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا ہے انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جو رپورٹ الیکشن کمیشن پیش کی گئی ہے اس میں واضح طور پر کہا گیا کہ سابق کمشنر کے الزاما ت من گھڑت ہیں. ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نےلیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور فوجداری کاروائی کی سفارش کر دی ہے۔
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جو بیانات کی روشنی میں کمیشن سفارشات بھی دی ہیں، اس کے علاوہ جو لیاقت علی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی یا کریمنل کاروائی یا دونوںعمل میں لائی جا سکتی ہے