هفته,  23 نومبر 2024ء
فتنہ قادیانیت کو حضور ؐ اور دین اسلام کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں، پیر سید حیدر علی گیلانی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیر ہاوس بری امام سرکار سے جاری کردہ اپنے بیان میں پیر صاحب نے فتنہ قادیانیت کے حوالے سے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اس بات کے متحمل نہیں کہ قادیانیت سے متعلق امور کو زیر بحث لایا جائے۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اللہ کے حکم کو رد کرنا کفر کہلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہر مذہب کو اس کے پرچار کا حق دیتا ہے مگر اس کے لیے قادیانیت کو ایک علیحدہ مذہب ڈکلیئر کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ختم نبوت کا اعلان قرآن میں ہو چکا، اب جو اس سے منحرف ہو یا اس سے متعلق آیات کا رد کرے وہ کسی اور مذھب کا پیروکار تو ہو سکتا ہے مگر اسلام کا نہیں۔
پیر صاحب نے مزید کہا کہ ہم فتنہ قادیانیت کو حضور علیہ السلام اور دین اسلام کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں۔اور یہ سازش کسی بھی اور سازش سے زیادہ مہلک اور دین دشمن ہے۔ ایسے فتنوں کو شر پھیلانے کی اجازت دینے کے اچھے نتائج برآمد نہ ہوں گے۔
پیر صاحب نے مزید کہا کہ ملک خداداد کا کوئی ادارہ یا عہدہ حکم باری تعالی اور عقیدہ ختم نبوت سے بڑا یا بالا نہیں۔ ملک کے اعلی اداروں کے عہدیداروں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ یہ دنیاوی عہدے اور منصب فانی ہیں اور ایک دن ہم سب نے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے

مزید خبریں