پیر,  16  ستمبر 2024ء
پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس ، چور چور کے نعرے لگ گئے ، ویڈیو وائرل ،دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات 2024 کے نتیجے میں بننے والی پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے بطور قانون ساز حلف اٹھایا اور حلف کے بعد ان کی اسمبلی میں ’’چور‘‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پہلی بار رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا، پارٹی کی جانب سے انہیں پہلے ہی وزیراعلیٰ نامزد کیا جاچکا ہے اور امکان ہے کہ وہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنیں گی۔

نئی اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری کے بعد ایوان چور چور کے نعروں سے گونج اٹھا اور تمام ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف چور چور کے نعرے لگائے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ارکان قائد نواز شریف کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کو گھڑی چور چور کے نعروں سے پکارتے رہے۔

ساتھ ہی آزاد ارکان بھی پیچھے نہ رہے، انہوں نے پیسہ چور اور مینڈیٹ چور کے نعرے بھی لگائے۔

https://www.instagram.com/reel/C3r6h1wNIjD/?utm_source=ig_web_copy_link

اس طرح اسمبلی میں موجود تمام اراکین ایک دوسرے کے خلاف چور چور کے نعرے لگاتے نظر آئے اور چور چور کے نعروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین پریشان ہوگئے کہ اسمبلی میں کون کس کو چور کہہ رہا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/C3r1TIPoxX1/?utm_source=ig_web_copy_link

اسی طرح مریم نواز کی پہلی بار رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے اور اس کے بعد میڈیا سے مختلف انداز میں گفتگو کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News