هفته,  23 نومبر 2024ء
انتخابی دھاندلی پراے این پی کابھی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے امل ولی خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنایا ہے، وہ ان افراد کو پیش کریں گے جن سے پیسے مانگے اور لیے گئے۔

امل ولی خان نے کہا کہ میں 8 فروری کے الیکشن میں ناکامی سے مایوس نہیں ہوں، ہم عدم تشدد پر امن کے علمبردار ہیں، ہم 100 سال سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہاں لوگ ایک تھپڑ پر بیعت بدلتے ہیں۔

مزید خبریں