هفته,  23 نومبر 2024ء
ایکس کی بندش کیس میں تحریری حکم نامہ جاری،عدالت نے بڑا حکم دیدیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو بند کرنے کی کوئی معقول وجہ نہ ہونے پر اسے بحال کیا جائے۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست کو انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر کو 5 مارچ کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ تمام شہریوں کو آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے۔

مزید خبریں