هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام میں کتنے ارب ڈالر مانگنے والا ہے ؟ امریکی میگزین بلومبرگ کی جانب سے خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور امریکی میگزین بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نئے قرضہ پروگرام میں آئی ایم ایف سے کتنے ڈالر مانگے گا۔ نئے اسٹینڈ بائی انتظام کے لیے مارچ یا اپریل میں بات چیت شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام کی ضرورت ہوگی۔

بلومبرگ نے کہا کہ نئی حکومت معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے 6 بلین ڈالر قرض لینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

امریکی جریدے نے کہا کہ بقایا قرض کی ادائیگی میں مدد کے لیے رواں سال آئی ایم ایف سے نئے قرض کی درخواست کی جائے گی، پاکستان توسیعی فنڈ کی سہولت پر بھی آئی ایم ایف سے بات کرے گا۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان مارچ یا اپریل میں نئے اسٹینڈ بائی انتظام کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت شروع کر دے گا۔

امریکی جریدے نے مزید کہا کہ نومنتخب حکومت کے لیے آئی ایم ایف کی فنڈنگ 3 سے 4 سال کے لیے ہوسکتی ہے، یہ پروگرام ڈالر کی شرح تبادلہ کو مستحکم رکھنے، توانائی میں اصلاحات اور نجکاری میں حکومت کی مدد کرسکتا ہے۔

مزید خبریں