منگل,  21 مئی 2024ء
کراچی میں فوڈ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی،قیمتی سامان جل کر خاکستر

کراچی(نیوزڈیسک)فوڈ فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب فوڈ فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

رات گئے نیشنل ہائی وے رزاق آباد کے قریب فوڈ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے بڑھتے بڑھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور چار سے پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 5 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے گودام میں موجود سامان جل گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News