هفته,  23 نومبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، خط آج چلاگیا ہوگا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ملک کو قرضہ ملے گا تو قرض کون چکاے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک سرمایہ کاری نہیں ہوگی قرضے بڑھیں گے، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کے انتخاب کے لیے ادارے تباہ کیے گئے۔ نواز شریف کو منتخب کرنے کے لیے عدالتوں اور نیب نے سب کچھ تباہ کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے نواز شریف کے لیے زیرو کیا گیا اور پھر الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اب راولپنڈی کمشنر کے انکشافات سامنے آ گئے ہیں، کمشنر کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں