هفته,  23 نومبر 2024ء
ن لیگ کا مریم اورنگزیبِ پنجاب اسمبلی کا رکن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن نے اپنی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے یہ فیصلہ مشاورت سے کیا ہے۔

مریم اورنگزیب آج رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی۔

مریم اورنگزیب صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی معاونت کریں گی۔

وہ 2 مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور 2 مرتبہ وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں۔

مریم اورنگزیب پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔

مزید خبریں