هفته,  23 نومبر 2024ء
بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہو گا، گورنر اور سپیکر ن لیگ کا ہو گا، بلوچستان میں ڈپٹی سپیکر کے فرائض بلوچستان عوامی پارٹی کو سونپے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیر اعلیٰ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6 وزراء ہوں گے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 2 وزراء بھی شامل ہوں گے۔ .

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے مشیروں کا تقرر کیا جائے گا۔

مزید خبریں