هفته,  27 جولائی 2024ء
عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط کا مقصد بیرونی مداخلت بڑھانا ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور قیدی آپ آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے؟ ان کے مذموم مقاصد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جو سیٹیں حاصل کیں ان میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ لوگ ملک میں جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں، یہ لوگ پہلے بھی ایم ایف کو لکھنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو کامیابی چند سیٹیوں پر ملی، یہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں، ملک میں انتشار نہیں ہونے دیں گے، ہم نے ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News