اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کابینہ اور عملے نے ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے میں بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملٹری سیکرٹری نے بہترین پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کیبنٹ سیکریٹری اور دیگر بیوروکریٹس کی موجودگی ہمارے لیے فخر کی بات ہے، کیبنٹ سیکریٹری نے جس طرح خدمات انجام دیں وہ تحسین کے مستحق ہیں۔