اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکیں گے۔

شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پولنگ مرکزی دفتر سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News