اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پولیس سے ساتھ مل کرٹھپے لگائے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف 27 سال سے قابض رہے، ہم نے انہیں ہرایا۔
ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے آر او آفس میں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، میں نے اصل فارم 45 سب کے سامنے رکھا، میں جیت گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے انصاف ہوگا، آج الیکشن کمیشن میں این اے 71 کی سماعت ہوئی، آر او نے آج رپورٹ جمع کرائی، ہم این اے 71 سے جیتے ہیں۔