جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ دو ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن جلد انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن چاروں صوبوں اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ہوں گے۔ تحریک انصاف کے بانی کی منظوری کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

انٹرا پارٹی انتخابات میں پینل وائز امیدوار حصہ لیں گے، پی ٹی آئی کے بانیوں نے عام انتخابات کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات روک دیے، انٹرا پارٹی انتخابات کی پولنگ فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو دو مرتبہ کالعدم قرار دیا تھا۔

انٹرا پارٹی الیکشن کی منظوری کے بعد تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں بطور پارٹی حصہ لے سکے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News