اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نگراں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے فہرست میں شامل 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، فہرست میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں ادویہ ساز کمپنیاں خود بڑھائیں گی۔
حکام نے کہا کہ حکومت اب صرف 464 ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرے گی جو قومی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ہیں۔
حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا تھا، جس سے دوا ساز کمپنیوں کو اپنے طور پر قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔