جمعه,  05 جولائی 2024ء
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی ٹاپ 10 پوزیشن میں کونسا پاکستانی کھلاڑی جگہ بنا سکا ؟ دیکھیں خبر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔

بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے روی چندرن اشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News