کرک(روشن پاکستان نیوز) کرک میں انڈس ہائی وئے پر ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو افسر کے مطابق انڈس ہائے وہے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹرالر مسافر وین پر چڑھ گیا، جس کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے ، 10 لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ، وین میں پھنسے زخمیوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے نکالا گیا ، ریسکیو حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 36 زخمی