هفته,  23 نومبر 2024ء
نومنتخب ن لیگی ایم این اےنے ایس ایچ او کو حوالات میں بند کرنیکی دھمکی دیدی ،وجہ کیا ؟دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے رانا حیات نے ایس ایچ او کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے کے خلاف بدتمیزی کے الزام میں شکایت درج کرادی گئی۔

شکایت کے مطابق رانا حیات نے ایس ایچ اوز کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں، گالیاں دیں اور انہیں غیر اخلاقی ناموں سے پکارا۔

واضح رہے کہ پھول نگر میں دو روز قبل ڈاکوؤں نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، نومنتخب ایم این اے رانا حیات تعزیت کے لیے متوفی کے گھر گئے، مقتول عبدالرشید کے گھر پر رانا حیات کا پولیس سے تصادم ہو گیا تھا

رانا حیات خان نے کہا تھا کہ لوگ مارے جائیں اور پولیس موجیں کرتی رہے، پولیس 8 دن میں ملزمان کو گرفتار کرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آپ لوگ ایک بھی واقعے کے ملزمان کو نہیں پکڑ سکے، قاتل نہ پکڑے گئے تو ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او سرائے مغل کو حوالات میں بند کر دیں گے۔

مزید خبریں