پشاور (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔
پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ تمام خواتین نے اپنے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔
مستعفی ہونے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نعیمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویزتک کے پارٹی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔