کراچی (روشن پاکستان نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کردی۔
حکومت سازی میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ایم کیو ایم نے تین نکاتی آئینی ترمیم کی حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خودمختاری نمایاں ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لیے ان ترامیم پر پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جسے وہ ترک نہیں کرے گی۔
ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی کوئی خواہش نہیں اور ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت بنانے کے لیے بلیک میل نہیں کریں گے۔