اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں اصل ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زائد رہا۔
فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا فیصلہ آگیا ہے،نوشتہ دیوار نہ پڑھیں تو بس بھر۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی کے لیے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے والے واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں دو سال تک عہدہ نہ دیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں واپس آنے والوں کو 2 سال بھی الیکشن نہ لڑنے دیا جائے۔