پیر,  16  ستمبر 2024ء
پاکستان میں آج ڈالر اور سٹاک مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال جانیں خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آج انٹربینک ٹریڈنگ کے آغاز پر امریکی ڈالر اپنی پرانی شرح پر بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ کر رہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران ڈالر اپنی سابقہ قیمت پر فروخت ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 684 پوائنٹس اضافے سے 61 ہزار 144 پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 60,459 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News