هفته,  23 نومبر 2024ء
مریم نواز اور علی امین گنڈاپور کا کوئی مقابلہ ہی نہیں،مریم نواز گڈ گورننس کو آگے بڑھائیں گی، ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور علی امین گنڈا پور کا کوئی مقابلہ نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بات کر رہے ہیں کہ نہیں چھوڑیں گے، اسی میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نتائج کے اعلان کے وقت سے ہم اکثریت میں تھے، پنجاب میں ہمارا نمبر 190 پلس ہے، تیاریاں مکمل ہیں، صوبے میں حکومت سازی کی جانب قدم اٹھانے والے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ امید ہے پنجاب میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن آج ہو جائے گا، پہلی بار کوئی خاتون پنجاب کی وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں، مریم نواز گڈ گورننس اور خواتین کے حقوق کو آگے بڑھائیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومت سازی جلد از جلد بہتر ہے، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، ملک ہمارا ہے، مسائل ہمارے ہیں اور ہمیں مل کر حل کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی مسلم لیگ ن کی پیپلز پارٹی سے ملاقات ہے، امید ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو شامل کیا جائے گا۔

مزید خبریں