پیر,  16  ستمبر 2024ء
وزارتیں نہ لیں گے ، پی پی بضد، حکومت سازی کیلئے اہم بیٹھک آج پھر، دیکھیں تفصیل خبر میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاق میں حکومت سازی پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

حکومت سازی کے حوالے سے گزشتہ رات دونوں فریقین کے درمیان حتمی تجاویز کا تبادلہ ہوا جب کہ (ن) لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے معاملے پر کچھ چیزوں کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت مثبت ہے۔ . انداز میں جاری، آج صبح پھر بیٹھیں گے۔

لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سازی کے لیے مذاکرات جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی پی نے وزارتیں نہیں لیں، قمر زمان کائرہ
تاہم پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پی پی وزارتیں نہیں لے گی بلکہ حکومت بنانے میں (ن) لیگ کا ساتھ دے گی۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری کو صدارت کا امیدوار بنائیں گے، جب جماعتیں اتحاد میں ہوں تو ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار نہیں لاتے۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب 2 مارچ تک ہو جائے گا۔پھر بعد میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

حکومت سازی میں ایم کیو ایم کے تعاون کی یقین دہانی
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ہم ساتھ ہیں، ہم نے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی نے (ن) لیگ سے حکومت میں شامل ہونے کے لیے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت مانگ لی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News