پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 490 کیسز کی تصدیق

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 490 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے باعث ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 490 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 134 کیسز رپورٹ ہوئے اور رواں سال صوبے میں اب تک 29 ہزار بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 393 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید خبریں