راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں،اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورصدرمملکت نے کہا کہ سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین کی ملاقات ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم محمد شہبازشریف نےآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اورسوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی کاآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کیا اور انہوں نےکہا کہ جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال کاسن کردکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سیدعاصم منیرکیساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا انہوں نے کہا جنرل سید عاصم منیراورسوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی وتعزیت کی۔