اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی پر اذان دینے اور پاکستان کا پرچم بلند کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ منور نے اذان دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں انہیں مغربی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک ایکونکواگوا کی چوٹی پر اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے Insta Post کے کیپشن میں یہ اعزاز حاصل کرنے پر اظہار تشکر بھی کیا۔ شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ سبحان وتعالیٰ نے مجھے ایشیا سے باہر دنیا کے بلند ترین مقام پر اذان دینے کا موقع دیا۔ اللہ اکبر اللہ اکبر
سعد منور کی گزشتہ ہفتے شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو کو 30 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے 4 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جا چکا ہے، ان کی وائرل ویڈیو پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی، انہیں سراہا اور ان کی تعریف کی۔ فخر کا اظہار بھی کیا ہے۔