جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
شوکت بسرا قرآن مجید  لیکر الیکشن کمیشن پہنچ گئے، اہم شخصیت سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت بسرا قرآن پاک لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔ حلقہ این اے 163 بہاول نگر میں انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر کے پی اور بلوچستان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عذرداری کیس کی سماعت کی۔ ہارنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شوکت بسرا نے الیکشن کمیشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہوں کہ میری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔

میں حلف دیتا ہوں کہ آر اوز نے نتائج مرتب کرنے کیلئے مجھے نہیں بلایاجبکہ الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی اعجاز الحق کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران اعجاز الحق کو کہیں کہ قرآن پاک پر قسم کھا لیں تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا۔ ممبر کے پی نے کہا کہ آپ قرآن پاک پر قسم نہ کھائیں، اس کے لیے الگ جگہ ہوتی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار اعجاز الحق کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News