پیر,  20 مئی 2024ء
ٹانک،جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،سپاہی شہید،9دہشتگرد ہلاک 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ٹانک اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سپاہی شہید، 9دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف الگ الگ کارروائیاں کیں۔ٹانک میں آپریشن کے دوران 2دہشت گرد رحمت اللہ ،بدرمنصور،ٹی ایس امجد بابرمارے گئے۔بہادر سپاہی شاہ زیب اسلم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News