هفته,  15 فروری 2025ء
فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیکر کہا کہ فواد چودھری بھگوڑا ہے،میں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی،بانی پی ٹی آئی نے کہاانہوں نے ایسا نہیں کہا ہے۔

میں نے شعیب شاہین کو کہا بانی کا نام لیکر ایسی باتیں نہ کیا کریں،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہم دونوں نے صلح کرلی، معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،اسے  اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے فلک جاوید کے خلاف درخواست جمع کروادی

فواد چوہدری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،اس  سے میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا،وہ پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔

مزید خبریں