هفته,  15 فروری 2025ء
وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہم اختیارات واپس لے لیے ہیں۔

ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کر دیا گیا ہے۔

ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ جس کے بعد اب ایف بی آر ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے تجاویز اور عملدرآمد پر توجہ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سسٹم ٹھیک کرنے کے مشورے دینے والے ہی ٹیکس نہیں دے رہے : چیئرمین ایف بی آر

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اور ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا۔ ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔

ڈیٹا ماڈلنگ، ریونیو اور اکنامک فار کاسٹنگ سے ٹیکس پالیسیوں کا تجزیہ ہو گا۔

مزید خبریں