بدھ,  27 نومبر 2024ء
نامزد وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کا صحت کارڈ ، لنگرخانے ، پناہ گاہیں بحال کرنے کا اعلان

پشاور(روشن پاکستان نیوز)نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا تہذیب وروایات کا امین جسے لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر نقصان پہنچایا گیا۔

نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ بحال کریں گے اور لنگرخانوں اورپناہ گاہوں کوآباد کریں گے۔ترجیحی ایجنڈے بارے بتاتے علی امین گندا پور کا مزید کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کی جان مال کا تحفظ اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کی حکمرانی کویقینی بنائیں گے اور لاقانونیت پھیلانے والوں کو اعمال کا حساب دینا ہوگا۔علی امین گنڈا پورنے شہدا کے لواحقین کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کروانے کا ابھی اعلان کیا۔

نامزد وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پوری توجہ شہریوں کی فلاح وترقی پرمرکوزکریں گے۔

مزید خبریں