جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پیپلز پارٹی قیادت رات کے اندھیرے عمران خان سے ملاقات کی بھیک مانگ رہی ہے،حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت رات کے اندھیرے میں جیل میں عمران خان سے ملاقات کی بھیک مانگ رہی ہے۔

حافظ حمد اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جنرل باجوہ کو توسیع دے کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کی ہے۔ پی پی اور ن لیگ بتائیں کہ کیا انہوں نے جنرل باجوہ کو تین سال کی توسیع دی ہےیانہیں؟

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ باجوہ کو توسیع دینے والی جماعتیں ان کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتی ہیں، جمعیت علمائے اسلام نے باجوہ کو توسیع دینے کی کھل کر مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند کرے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News